ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی افریقہ 3-1سے سیریز پر قبضہ، فلینڈر کا قہر،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو492رنوں سے شکست دی

جنوبی افریقہ 3-1سے سیریز پر قبضہ، فلینڈر کا قہر،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو492رنوں سے شکست دی

Wed, 04 Apr 2018 12:23:15    S.O. News Service

جوہانسبرگ،03؍اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) گیند ٹیمپرنگ معاملے سے پریشان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تیز گیند باز ورنن فلینڈر کی بہترین بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے واڈرس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے آخری دن آج آسٹریلیا کو 492رنز سے ہرا دیا۔اسی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔جنوبی افریقہ نے چوتھی اننگز میں آسٹریلیا کو 612 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں مہمان ٹیم 119 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔یہ جنوبی افریقہ کی رنز کے لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی جیت ہے تو وہیں آسٹریلیا کی رنز کے لحاظ سے ابھی تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔فلینڈر نے میچ کی دوسری اننگز میں 21رنز دے کر چھ وکٹ لئے۔ یہ ان کی ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی ہے۔فلینڈر نے اس میچ میں اپنے 200وکٹ پورے کر لیے ہیں۔ایسا کرنے والے وہ 7 ویں جنوبی افریقہ ہیں۔اسٹریلیائی بلے بازوں کی دوسری اننگز میں اس قدر مایوس کن کارکردگی رہی کہ صرف دو کھلاڑی ہی دہائی کے ہندسے تک پہنچ سکے۔جوئے برنسب نے 42اور پیٹر ہیڈسکمب میں 24 رنز بنائے۔


Share: